سیف سٹی پروگرام پر عملدرآمد شروع نہیں ہو سکا

سیف  سٹی  پروگرام   پر   عملدرآمد  شروع  نہیں  ہو سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی عدم توجہی کے باعث سرگودھا میں سیف سٹی پروگرام پر عملدرآمد شروع نہیں ہو سکا۔۔

 جس کی وجہ سے شہر میں ہونے والی وارداتوں کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مشکل پیش آ رہی ہے ، انتظامیہ گاہے بگاہے شہر میں واقع کاروباری مراکز میں مالکان کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری کرتی رہتی ہے لیکن تاجر حضرات کی اکثریت نے ان احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا، اور نہ ہی انتظامیہ کی طرف سے سیف سٹی پروگرام کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، شہری اس وجہ سے اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں، مختلف سماجی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے سرگودھا میں سیف سٹی پروگرام پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں