مریم نواز شریف کا اپنا گھر سکیم منصوبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مناظر علی رانجھا

مریم نواز شریف کا اپنا گھر سکیم منصوبہ  ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مناظر علی رانجھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مناظر علی رانجھا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بے گھر افراد کے لئے اپنا گھر سکیم کے تحت اپنی چھت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر دیا۔۔۔

 مریم نواز شریف کایہ منصوبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اپنا گھر سکیم کے تحت 15، 15 لاکھ کے بلا سود قرضے حکومت پنجاب ادا کرے گی، یہ رقوم 7 سال کی آسان اقساط کے ذریعے واپس کی جائیں گی، اپنا گھر، اپنی چھت قرعہ اندازی میں شامل افراد خوش قسمت ہیں کہ یہ لوگ شفاف اور کسی قسم کی سیاسی مداخلت سے بالا تر ہو کر ضرورتوں کو پورا کر سکیں گے اور یہ پروگرام عوام دوست ثابت ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں