ہسپتالوں سے سٹاف،ادویات،خون کی بوتلوں کی رپورٹ طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے ٹی ایچ کیو ز،آر ایچ سیزاور بی ایچ یوز میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل سٹاف’ ایمر جنسی ڈیوٹی روسٹر’ سنگین صورتحال’۔۔۔۔
پلان مینجمنٹ’ جان بچانے والی ادویات، ویکسین’ ڈسپوزیبل سسٹم’ بائیو میڈیکل ایکوپمنٹ’ سٹینڈ بائے جنریٹرز’ کمیونیکیشن سسٹم اور سٹاک میں موجود خون کی بوتلوں کی رپورٹ طلب کی ہے ’ اس ضمن میں سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہسپتالوں میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے درکار اشیاء کی رپورٹ فراہم کریں تا کہ مریضوں کو دیگر اضلاع کی بجائے مقامی ہسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔