سرکاری سکولوں کی نجکاری کا پراپیگنڈا کیا جارہا ،ملک شعیب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوم کی خدمت کی ہے اور اب بھی ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے تما م وسائل بروئے کار لارہی ہے۔۔۔
پنجاب بھر میں اعلی تعلیم یافتہ افراد کو باعز ت روزگار دینا مریم نواز، میاں نواز شریف کا ویژن ہے ،ان خیالات کا ظہار پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ڈویژنل ورکرز کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے ملک شعیب اعوان چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے کیا ، اس موقع پر دیگر شرکاء میں سردار عنصربلوچ جنرل سیکرٹری پنجاب لیبر ونگ ،چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں ضلعی صدر مسلم لیگ ن ،قاضی توصیف اعوان ڈویژنل صدر لیبر ونگ ،چوہدری عمران گھمن وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ، رانا ندیم عاجز ضلعی صدر لیبر ونگ بھی موجود تھے ، ملک شعیب اعون، عبدالرزاق ڈھلوں، سردار عنصر عباس بلوچ اور رانا ندیم عاجز نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور بیروزگاری کے خاتمے کے لے اعلی تعلیم یافتہ افراد کو روزگار دیں گے ۔اساتذہ کرام کی طرف سے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائزیشن کیا جانیوالا پراپیگنڈاہے جن سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہے ان سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا ۔