اریگیشن کی ہیوی مشینری کھلے آسمان تلے سکریپ بن گئی

 اریگیشن کی ہیوی مشینری کھلے آسمان تلے سکریپ بن گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ پر ریسکیو آفس کے عقب میں عرصہ دراز سے پڑی محکمہ اریگیشن کی ہیوی مشینری تباہ ہو رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ اریگیشن کی کروڑوں روپے مالیت کی ہیوی مشینری عرصہ 10 سال سے زائد گزرنے کے باوجود بھی سرکاری احاطہ میں پڑی ہے ، جس کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث مشینری زنگ آلود ہو کر ناکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ چوری کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ناکارہ ہوتی یہ مشینری فروخت یا مناسب جگہ استعمال سے کروڑوں روپے کا فائدہ محکمہ اریگیشن کو ہو سکتا ہے ، عرصہ دراز سے افسران اس بارے حکمت عملی اختیار کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں