حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا،صفدر ساہی

حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ  پر گامزن کر دیا،صفدر ساہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے صفدر ساہی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔۔۔

 وہ وقت دور نہیں جب ہمارا ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں، حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت پروگرام کی پہلی قسط کا آغاز کر دیا ہے ، مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالا اور عام آدمی کی مشکلات کو دور کیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ معاشی سرنگیں بچھا کر سازش کی جس کا خمیازہ آج پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں