بجلی کے زیر زمین تار بچھانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے لٹکتے ہوئے تار سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لئے شہر میں بجلی کی تاروں کے نظام کو زیر زمین بچھانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے پہلے مرحلہ میں سٹی روڈ کے بجلی کے تار کو زیر زمین کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ، اس اقدام پر عمل درآمد ہونے سے لائین لائسزز میں کمی اور وولٹیج کم ہونے کے باعث ہونے والے نقصانات میں نمایاں کمی ہو جانا تھی، مگر واپڈا حکام کی سست روی اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے اس منصوبے پر عمل ہی شروع نہیں ہو سکا۔