ٹرسٹ پلازہ کے دکاندار مسائل کا شکار ہیں،ساجد کالرو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صدر ٹرسٹ پلازہ موبائل فون ایسوسی ایشن ساجد کالرو نے کہا ہے کہ ٹرسٹ پلازہ سرگودھا میں 2400 سے زائد خاندان روزگار کمانے کیساتھ ساتھ حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکس ادا کررہے ہیں۔۔۔
مگر انہیں سہولتیں ایک ٹکے کی بھی حاصل نہیں ہیں متعلقہ ادارہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں پر کاروبار کرنیوالے افراد مختلف مسائل کا شکار ہیں اگر انتظامیہ نے اس طرف توجہ نہ دی تو اپنے حق کی خاطر سڑکوں پر آنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ، اس وقت ٹرسٹ پلازہ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے سکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے لائٹس کا کوئی انتظام نہیں صفائی اپنی مدد آپ کے تحت کروائی جاتی ہے ۔