عمران خان ڈیل کرکے پاکستان سے راہ فرار اختیار نہیں کرینگے ، ملک شفقت اعوان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ملک شفقت اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف’ شہباز شریف’ زرداری اور بے نظیر کی طرح عمران خان ڈیل کرکے پاکستان سے راہ فرار اختیار نہیں کرینگے۔۔۔
ان کا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے ڈیل کرنیوالے ہر روز انہیں ڈیل کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں مگر عمران خان اپنے موقف پر ڈٹے ہیں، 47فارم سے منتخب ہونیوالے کروڑوں روپے قوم کا خرچ کرکے کبوتر اڑا کر واپس چلے گئے ہیں اب ٹک ٹاک پر ترقی کرنیوالی وزیر اعلیٰ بھی لندن جانے کی تیاریوں میں مصروف ہے پاکستانی قوم ان کے چہروں کو پہچان لیں ان کے پاس حکومت قرضوں پر چلانے کے سواء کوئی فلاحی منصوبہ نہیں ہے ۔