26ویں آئینی ترمیم سے آنیوالے دنوں میں لوگ مستفید ہونگے ، حامد متین قریشی

26ویں آئینی ترمیم سے  آنیوالے دنوں میں لوگ مستفید  ہونگے ، حامد متین قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوتھ رہنما حامد متین قریشی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری عوامی مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کریگی اور آنیوالے دنوں میں لوگ۔۔۔

اس ترمیم سے مستفید ہونگے جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ یہ ترمیم موجودہ حکومت نے اپنے مفادات کیلئے کی ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے اس سے سب کو فائدہ ہوگا، 26ویں آئینی ترمیم میں ان لوگوں کو جو نسل در نسل انصاف کے حصول کیلئے دھکے کھاتے ہیں انہیں انصاف کی فراہمی میں آسانی ہوگی اور بھاری اخراجات سے بچنے کیساتھ ساتھ انہیں بروقت انصاف کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی یہ ترمیم یقیناً ملک و قوم کے مفاد میں ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی نے نہ صرف متفقہ آئین دیا بلکہ حالات حاضر کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں ترامیم بھی کی جارہی ہیں جس سے عوام کو فائدہ ہوگا اور پاکستان آئینی طور پر مستحکم ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں