چودھری سلطان محمود وڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ

 چودھری سلطان محمود وڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) این او وی ڈسٹرکٹ جیل اور شاہپور جیل اوور سیز چودھری سلطان محمود وڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔۔۔

 اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل خان وحید خان نے سلطان محمود کو جیل کی انتظامی صورتحال، قیدیوں کے مسائل اور فراہم کردہ سہولیات بارے آگاہ کیا، چودھری سلطان محمود وڑائچ نے جیل کے مختلف حصوں کا وزٹ کے دوران قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، قیدیوں نے معاون خصوصی کو جیل میں علاج معالجے ، ادویات، اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے بتایا، جس پر فوری اقدامات اٹھانے اور ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، اور جیل تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا، سلطان محمود وڑائچ نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو انسانی حقوق فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہوگی، قیدیوں کی صحت، علاج معالجہ، اور دیگر انسانی حقوق کے معاملات میں مزید بہتری اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں