10کروڑ تاوان کیلئے اغوا تاجر کو بازیاب کروالیاگیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے 14 اکتوبر کو اغواء ہونے والے تاجر کو بازیاب کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔
ڈی پی او اسد اعجاز ملہی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اغواء کار مغوی تاجر سے 10 کروڑ روپے تاوان مانگ رہے تھے ، تاجر کی بازیابی کیلئے پولیس نے ہنگو شہر اور لاہور میں بھی چھاپے مارے اور بغیر کسی ادائیگی کے مغوی کو بازیاب کروایا، پولیس نے مغوی کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنیکل طریقے استعمال کیے ، اور 9 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کا تعلق بین الاضلاعی گروہ سے ہے ، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے ، اغواء کاروں نے مغوی کو مختلف اضلاع میں رکھا، جبکہ پولیس جب مغوی کو لے کر موٹر وے پر پہنچی تو تاجر رہنماؤں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پولیس کو شاباش دی، یاد رہے مغوی کے ورثاء نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں نسیم پر اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔