سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ ، کونسل ممبران ، طلبا اور والدین کا احتجاج

سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ ، کونسل ممبران ، طلبا اور والدین کا احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )گرینڈ ٹیچرز الائنس کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے بچوں، سکول کونسل کے ممبران اور بچوں کے والدین کے ہمراہ سکول کے داخلی راستوں پر احتجاج کیا۔۔۔

 اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سکولوں کی نجکاری کو روکنے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر بچوں اور اساتذہ نے نجکاری نامنظور، سکولوں کی سودے بازی نامنظور، سکولوں کی دکانداری نا منظور کے لکھے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج روزانہ کی بنیاد پر دن ایک بجے تعلیمی بائیکاٹ کر کے کیا جائے گا، جو گیارہ نومبر تک جاری رہے گا، اگر اس پر بھی ہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو اگلے لائحہ عمل میں مرکزی قیادت کی ہدایت کیمطابق لاہور میں دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کے حل ہونے تک جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو زبردست احتجاج ہوگا ،دمادم مست قلندر ہونے سے قبل حکومت ہمارے مطالبات منظور کر لے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں