سرگودھا کو شاہینوں کا شہر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ،لیاقت علی خان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام افراد عوامی فلاحی و بہبود کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں ۔
ضلع سرگودھا کو حقیقی معنوں میں شاہینوں کا شہر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اس وقت سرگودھا مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جس سے چھٹکارے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ، سرگودھا سمیت پاکستان بھر میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام وقت کا تقاضا ہے جس کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور انشاء اﷲ عوام سے کئے گئے تمام وعدے مقررہ مدت میں پورے کئے جائینگے ۔