ہزاروں صارفین کا سلانوالی میں سوئی گیس آفس قائم کرنیکا مطالبہ
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی میں سوئی گیس آفس قائم کیا جائے آفس نہ ہونے کے باعث ہزاروں سے گیس صارفین مشکلات سے دوچار ہیں، بتایا گیا ہے کہ گیس کی بندش، گیس پریشر میں کمی۔
، میٹر کی خرابی، گیس لیکیج، بلوں کی درستگی، سوئی گیس لائنوں کے پھٹنے آگ لگنے کے واقعات کے فوری تدارک کے لیے جہاں صارفین کو سفری اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں وہاں وقت بھی ضائع ہوتا ہے اور اگر صارف کام کے لیے سوئی گیس آفس سرگودھا جاتا ہے وہاں سوئی گیس آفس میں متعلقہ آفیسر یا اہلکار موجود نہ ہو تو صارف کو بار بار سرگودھا کے چکر لگانا پڑتے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ سوئی گیس حکام تحصیل کی سطح پر سلانوالی میں سب ڈویژن آفس قائم کریں تاکہ سوئی گیس صارفین کو سلانوالی میں شکایات کے ازالہ کے لیے سہولت میسر آسکے ۔