جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات ،3افراد زخمی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں کمسن بچے سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔
، عظمت کالونی جوہرآباد میں موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں دو افراد 7سالہ اسد اور35سالہ ایوب شاہ زخمی ہوئے ۔ گرڈ سٹیشن قائد آباد کے قریب وزنی ٹرک سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے مٹھہ ٹوانہ سٹیشن کے 30سالہ ثاقب کے دونوں پاؤں کچلتا ہوا گزر گیا، ریسکیو 1122کی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں مزید علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا ۔