شہر کے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت بحرانی شکل اختیار کر گئی ،سلطان محمود وڑائچ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر میں پینے کے صاف پانی اور صحت کے مسائل نے باسیوں کی زندگی داؤ پہ لگا رکھی ہے۔
، عوام کو صاف پانی اور محکمہ صحت میں اچھی سہولیات مہیا کرانا ہی میرا مشن ہے ، اوورسیز چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے کہا کہ شہر کے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت بحرانی شکل اختیار کر گئی ہے ، مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی معطل ہے ، صورتحال یہ ہے کہ مہنگائی کے مارے لوگ پانی کو خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، کچھ علاقوں میں پانی کی لائنوں میں سیوریج اور گندا پانی آنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں ۔