خالدگورائیہ کا سکولوں‘ڈی ایچ کیو ‘مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہا ئی سکول اور۔
گورنمنٹ گرلز جونیئر ماڈل ھائی سکول کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبہ جات اور کلاس رومز کا معائنہ کیا، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات سے نصاب سے متعلق مختلف سوالات پو چھے اور بچوں کے کلاس ورک کو چیک کیا ،انھوں نے سکول انتظامیہ کو سکولوں میں صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔او پی ڈی،ڈائلاسسز وارڈ، ڈینگی وارڈ سمیت جملہ شعبہ جات کا معائنہ کیا، ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام، فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی، مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا،ایک شہر ی نے ڈپٹی کمشنر کو صحت سہولت کارڈ کے زریعے مریض کو طبی سہولیات فراہم نہ کرنے کی شکایت کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے انچارج صحت سہولت کارڈ اور عملہ کی سرزنش کی اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں داخل مریض کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فوری فراہم کی جائیں۔ جاوید گورائیہ نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور میڈیکل وارڈ، نرسری، ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی، مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات اور سرکاری ادویات کی دستیابی سے متعلق دریافت کیا۔