سیف سٹی پر وگرام کے تحت کیمروں کی تنصیب شروع:ڈی پی او

سیف سٹی پر وگرام کے تحت کیمروں کی تنصیب شروع:ڈی پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیف سٹی پر وگرام کے تحت مین شاہراہوں پر جدید سہولیات سے آراستہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے۔

، جرائم کی روک تھام کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سے بڑی مدد ملتی ہیں، مصالحتی کمیٹیوں کے رول بہتر بنانے کیلئے پہلے فیز میں تھانہ سٹی اور تھانہ اربن ایریا کمیٹیاں بنائی جائیں گی، عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تھانہ سٹی میں جدید سہولیات سے آراستہ فرنٹ ڈیسک بنائے جا رہے ہیں،جہاں خواتین کیلئے الگ ڈیسک بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ کیلئے اغواء ہونیوالے مغوی ملک رفیق کی بازیابی کے بعد جدید ٹیکنالوجی سے اور پاکستانی ایجنسیوں کی مدد سے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں، پولیس اور دیگر ادارے مغوی کی بازیابی کیلئے 3 مختلف ٹیموں نے دن رات ایک کرکے مغوی کو بازیابی کروائی، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہاکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کوششوں سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تھانہ کلچر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں