نجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام سرسبز گندم کنونشن کا انعقاد

نجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام سرسبز گندم کنونشن کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے حوالے سے سرسبز گندم کنونشن کا انعقاد کیا گیا، زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو مفید مشورے دئیے۔

 ، پروگرام میں کمشنر سرگودھا ڈویژن ملک جہانزیب اعوان نے بھی شرکت کی، تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے نجی فرٹیلائزر کمپنی اور محکمہ زراعت کے باہمی اشتراک سے سرسبز گندم کنونشن کا انعقاد کیا جس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن ملک جہانزیب اعوان سمیت کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، زرعی ماہرین نے کھادوں کے صحیح اور مناسب استعمال کے حوالے سے کسانوں کو آگاہی دی، منعقدہ سرسبز گندم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سرگودہا ڈویژن ملک جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کی فلاح اور زراعت کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ، سرگودہا ایک زرعی علاقہ ہے اور یہاں کے لوگوں کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے ، پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کی ترقی کے لئے 400 ارب روپے سے زائد کے کسان پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں