پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالا دستی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک شہادت اعوان
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اتحادی جماعت ہونے کے ناطے معاشی استحکام پارلیمنٹ کی بالا دستی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔
اور ہر مثبت اقدام میں حکومت کا ہی ساتھ دے گی ، جوہر آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ عدالتی بینچز میں ججز کی نامزدگی کے حوالے سے پائے جانیوالے ابہام ختم کرنے کیلئے آئین میں 27ویں ترمیم بے حد ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ اس مجوزہ ترمیم میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے کوئی قانون سازی شامل نہیں، پی ٹی آئی کے راہنما اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے محض مخالفت برائے مخالفت کی بنا پر حکومت کے اس مجوزہ آئینی اقدام کیخلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔