حکومت لوٹی ہوئی دولت واپس لے آئے تو پاکستان کے قرضے اتر جائینگے ، راؤ طاہر مشرف

حکومت لوٹی ہوئی دولت واپس  لے آئے تو پاکستان کے قرضے  اتر جائینگے ، راؤ طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا ) ملک قرضوں کی ادائیگی کیلئے لوگوں سے فنڈز مانگنے کی بجائے اگر حکومت لوٹی ہوئی دولت واپس لے آئے تو نہ صرف پاکستان کے قرضے اتر جائینگے بلکہ ڈیمز بھی تعمیر ہوجائینگے۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ اسوقت سوئس بنکوں سمیت بیرون ممالک میں پاکستان کی لوٹی گئی کھربوں روپے کی دولت پڑی ہے جس کے مالک چند خاندان ہیں اگر یہ دولت واپس لی جائے تو نہ صرف ملکی قرضے اتر جائینگے بلکہ پاکستانی معیشت بھی مضبوط ہوگی اور پاکستان کے ڈیمز بھی تعمیر ہوجائینگے راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ پاکستانی بجلی کے بل ادا کرتے ہیں اور ہر چیز خریدنے پر ٹیکس دے رہے ہیں یہ ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے چاہئیں مگر چند خاندان یہ دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنا رہے ہیں جس سے پاکستانی معاشی بدحالی کا شکار ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں