پارلیمنٹ کی مدت بھی 5سال کے بجائے 6سال کی جارہی ہے ،ندیم اکرم چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی کے سابق امیدوار پی پی 74 ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پاس ہونے سے 47فارم پر قائم ہونیوالی حکومت کی نیت کا پتہ چل گیا ہے۔۔۔
یہ پارلیمنٹ کی مدت کو 5سال کی بجائے 6سال کرنے جارہے ہیں فوجی افسران کی مدت ملازمت میں توسیع اسی سلسلہ کی کڑی ہے مگر عوام اب ان کے تمام ہتھکنڈوں سے بخوبی واقف ہیں، پی ٹی آئی سروسز چیف کی مدت ملازمت کو چیلنج کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہی ہے ، یہ آئینی ترامیم عدلیہ کو غلام بنانے کے مترادف ہیں حکومت کو پسندیدہ ججز نہیں مل رہے جس کی وجہ سے یہ ترامیم پر ترامیم کررہے ہیں۔ انہی ترامیم پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی آپس میں دست و گریباں ہونے جارہی ہے ۔