خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آتشزدگی ،جل کر خاکستر ہو گئیں

خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں  آتشزدگی ،جل کر خاکستر ہو گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) خانہ بدوشوں کی جھگیوں کو آگ لگ گئی، بتایا جاتا ہے کہ لالہ زار ٹاؤن لاہور روڈ پر جھگیوں میں اچانک آگ لگ گئی۔۔۔

جس پر ایمر جنسی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی ہدایت پر فوری طور پر دو آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایک ایمبولنس موقع پر پہنچی، ریسکیو سروس کی بروقت کاروائی کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور اگ کو بھی کنٹرول کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں