لیاقت علی خان کی رانا ثنا اللہ سے ملاقات ،مسائل سے آگا ہ کیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مشیر وزیر اعظم پاکستان رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔۔۔
جس سے ملک کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے ، سرگودھا سے سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر این اے 84 ڈاکٹر لیاقت علی خان سے اسلام آباد میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہے ، جبکہ مخالفین کا جھوٹا پروپیگنڈا عوام نے دفن کر دیا ہے ، ڈاکٹر لیاقت علی خان نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا جس پر رانا ثناء اﷲ نے سرگودھا کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔