ملک محمد زمان عرف حاجی مانی دباڑہ انتقال کر گئے ،عمر 85سال سپرد خاک کر دیا گیا
واں بھچراں (نمائندہ دنیا )معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور دباڑہ برادری کے سربراہ ملک محمد زمان عرف حاجی مانی دباڑہ 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
ان کی نمازہ جنازہ حضرت پیر صاحبزادہ محمد احسن قیوم نے پڑھائی۔ جس میں علاقہ بھر سے سماجی،سیاسی شخصیات، معززین و مختلف شعبہ زندگی کے سرکردہ افراد سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی، انہیں آبائی قبرستان واں بھچران میں سپردخاک کر دیا گیا، سابق ممبر ضلع کونسل میانوالی ملک محمد امیر بھچر،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک سجاد بھچر،ملک محمود بھچر ، علامہ پروفیسر سعید سیالوی، مفتی رشید سیالوی اور حسن ناصر بھچر نے وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوتے پسماندگان سے تعزیت کی ہے ۔