گندم کی قیمت کم،کھاد سستی نہیں ہوئی ،پیداوار کیسے بڑھائیں؟محمود الحسن چو دھری

 گندم کی قیمت کم،کھاد سستی  نہیں ہوئی ،پیداوار کیسے  بڑھائیں؟محمود الحسن چو دھری

قائد آباد (نمائندہ دنیا )آل پاکستان کسان اتحاد شمالی پنجاب کے صدرالحاج محمود الحسن چو دھری نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ریلیف پیکیج دینے میں بری طرح نام ہوچکی ہے۔۔۔

حکومت کسانوں کے لئے کسان مفاد پالیسی کو اختیار کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ، اور گنے کاسیزن شروع ہونے کو ہے مگر حکومت کسانوں کو آج تک گنے کا ریٹ نہیں دے سکی ہے ، حکومت نے گندم کی قیمت تو کم کردی ہے لیکن آج تک ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں کمی نہیں کرسکی ہے ، جبکہ کسانوں کو حکومت سے افادیت ہی نہیں مل رہی ہے تو کسانوں نے گندم اور کماد کی فصلوں کی پیداوار کیسے بڑھائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں