کلور کوٹ میں چھاپے ‘متعدد گرانفروش دکانداروں کو جرمانے

کلور کوٹ میں چھاپے ‘متعدد گرانفروش دکانداروں کو جرمانے

کلورکوٹ ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ ملک محمد اشرف اعوان کلورکوٹ سٹی میں گرانفروشوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر کئی دوکانداروں کو جرمانہ کر دیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے متعدد دوکانداروں کو جرمانہ بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی بھی دوکاندار یا تاجر کو اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کرنے اور گرانفروشی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی۔صر ف ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کر دہ نرخوں کے مطابق ہی اشیاء ضروریہ فروخت کی جائیگی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مارکیٹ ،بازارکا دورہ کیا۔ اور وہاں گوشت‘ سبزیوں‘ پھلوں، کریانہ بیکری اور دیگر اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔اور دوکانداروں کو واضح ہدایت کی کہ گراں فروشی کسی صورت قابل قبول نہیں ہو اور جو دوکاندار بھی مہنگے داموں اشیاء فروخت کر یگا اسکے خلاف سخت کاروائی کر تے ہوئے اُسے جرمانہ اور اسکے خلاف مقدمہ درج کر وایا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں