ڈیلرز کی کسان کارڈ پر ناجائز کٹوتی کرنے کا انکشاف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع سرگودھا کی تحصیلوں میں ڈیلرز کی جانب سے کسان کارڈ میں ناجائز کٹوتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کی سہولت کے لئے شروع کیا گیا۔۔۔
پنجاب کسان کارڈ جس کے تحت کسانوں کو کھاد، بیج، سپرے بغیر سود فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے ، تحصیل سلانوالی میں چھ ڈیلر، جبکہ کوٹمومن میں 10، اسی طرح دیگر تحصیلوں میں واقع منظور شدہ ڈیلرز عملی طور پر کام کر رہے ہیں، محدود تعداد کی وجہ سے کسانوں کو کھاد کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا ہے ، ڈیلرز کسان کارڈز کے ذریعے کھاد فراہم کرتے ہوئے کسان سے 2 فیصد اضافی چارجز وصول کر رہے ہیں جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کسانوں کو غیر معیاری اور کم وزن کھاد فراہم کی جا رہی ہے ، محکمہ زراعت کے افسران و عملہ بھی ان بے قاعدگیوں پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ۔جو کہ ان کی جانب سے مجرمانہ غفلت ظاہر ہو رہی ہے ، افسران کی خاموشی کی وجہ سے کسان کارڈ ڈیلرز کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے ڈیلر کسانوں سے ناجائز کٹوتی کر رہے ہیں۔