کارپوریشن کا شعبہ ہیلتھ محکمہ صحت میں ضم،ریٹائرڈ ملازم خوار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن سرگودھا کا شعبہ ہیلتھ محکمہ صحت میں ضم ہونے کے بعد ریٹائرہونے والے ملازمین رل گئے۔۔۔
سینکڑوں ملازمین چندماہ سے پنشن نہ ملنے پر فاقہ کشی پر مجبور ہونے لگے ، 2001میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کے شعبہ ہیلتھ اور تعلیم کو محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں ضم کرکے ان شعبوں کے تمام ملازمین کو متعلقہ محکموں کے ماتحت کر دیا گیا تھا، اب نو ماہ سے ان محکموں سے ریٹائر ہونے والے ملازمین پنشن سے محروم ہیں، اور ا س بناء پر ان ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، افسران کا کہنا ہے کہ حکومت عرصہ سے گرانٹ جاری نہیں کر رہی ہے ، جس وجہ سے ریٹائر ملازمین کو پنشن نہیں دی گئی، گرانٹ ملتے ہی متذکرہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن دے دی جائے گی۔