کھیلتا پنجاب پروگرام :چک نمبر 90میں کبڈی کے مقابلے

 کھیلتا پنجاب پروگرام :چک نمبر 90میں کبڈی کے مقابلے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ سپورٹس کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں کبڈی کے مقابلہ جات چک نمبر90 شمالی میں کھیلے گئے۔۔۔

 جس میں ضلع سرگودھا کے مختلف کلبز کی 37 ٹیموں نے حصہ لیا، سیمی فائنل حبیب ڈوگر سیکرٹری کبڈی کلب، بمقالہ اتحاد کبڈی کلب کھیلا گیا، جس میں حبیب ڈوگر ٹیم نے 42 پوائنٹ جبکہ اتحاد کبڈی ٹیم نے 35 پوائنٹ حاصل کیے ، دوسرا سیمی فائنل انصاف کبڈی کلب اور بھلوال اعظم خان کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں 37 پوائنٹ لے کر انصاف کبڈی ٹیم فاتح رہی، جبکہ فائنل حبیب سیکرٹری کبڈی کلب اور انصاف کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا، حبیب سیکرٹری کبڈی کلب ٹیم نے 37 پوائنٹ اور انصاف کبڈی نے 34 پوائنٹ حاصل کیے ، یوں انٹر کبڈی کے مقابلہ جات میں چک 90 شمالی حبیب سیکرٹری کبڈی کلب نے فتح حاصل کی، میچ کے مہمان خصوصی حاجی خلیل جٹ اور چوہدری غلام محی الدین جٹ چوہدری محمد یونس گجر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اور فاتح ٹیم کو انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں