ملک ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے ، شازیہ بانو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف و مریم نواز شریف کی شب و روز محنت سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔۔۔
ملک کی ترقی ہر پاکستانی کی خواہش ہے ، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ، پنجاب میں عوام کو ملنے والے ریلیف کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والے خود ہی عوام میں اپنی ساکھ خراب کر رہے ہیں، پنجاب حکومت انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے بجلی کے نرخوں میں کمی، بے گھر افراد کے لئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز بے گھر افراد کیلئے احسن اقدام ہے ۔