ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات ،مہم میں تیزی ،ناشتے ،کھابوں کا اہتمام

ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات ،مہم  میں تیزی ،ناشتے ،کھابوں کا اہتمام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025 کی کمپین کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔۔۔

 دونوں گروپوں کے امیدواروں کی جانب سے وکلاء کے اعزاز میں بڑے بڑے ناشتے اور کھانوں کا سلسلہ جاری ہے ، صدر کے امیدوار کے لئے ملک احمد عاصم اقبال، نعیم مختار باجوہ، جنرل سیکرٹری کیلئے رانا محمد وسیم اکرم، شہریار فیاض چیمہ، نائب صدر کیلئے امجد حسن پڑھیار، سید تلمیز نقوی، فنانس سیکرٹری کیلئے عروج فاطمہ و دیگر وکلاء میدان میں ہیں۔ دونوں گروپ اپنے امیدواروں کی جیت کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں