موضع پیل میں سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )موضع پیل میں سڑک کی تعمیرو مرمت اور توسیع کے دوران کنسٹریکشن کمپنی کی جانب سے ڈنکے کی چوٹ پر ناقص میٹریل کا استعمال ،ٹھیکیدارکی من مانیوں پرانتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے۔۔۔
موضع پیل کے مکینوں کے مطابق سڑک کو مکمل طور اکھاڑنے کے بعد ٹھیکیدار اس میں کنکریٹ کی بجائے کچی مٹی ڈال رہا ہے جس کے باعث سڑک چند مہینوں میں ہی بیٹھ جائے گی، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین بد عنوانی کا فوری نوٹس لیا جائے اور ٹھیکیدار کو کوالٹی کنٹرول کے معیار کے مطابق سڑک تعمیر کرنے کا پابند بنایا جائے دوسری جانب ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ سڑک کا تعمیراتی کام محکمہ ہائی وے کے معیار کے عین مطابق ہو رہا ہے اگر کسی کو کوئی شبہ ہے تو موقع پر خود دیکھ لے ۔