برقی لائنوں کی مرمت کی آڑ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی فیسکو کی جانب سے سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے برقی لائنوں کی مرمت کی آڑ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔۔۔
جوہر آباد اور خوشاب میں بسا اوقات پورا پورا دن بجلی غائب رہتی ہے ،شکایت کندگان کو برقی لائنوں پر کام کا بہانہ کر کے ٹال دیا جاتا ہے ، برقی توانائی معطل ہونے سے کاروبار زندگی درہم بر ہم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے تاجروں اور شہریوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے ارباب اختیار سے استدعا کی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا یہ ناروا سلسلہ فی الفور ختم کرایا جائے ۔