جناح آبادی کے مکینوں کا مالکانہ حقوق نہ ملنے پر احتجاج

جناح آبادی کے مکینوں کا مالکانہ حقوق نہ ملنے پر احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جناح آبادی سکیم 74 شمالی کے مکینوں کا مالکانہ حقوق نہ ملنے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج، مظاہرین ظہور احمد،احمد علی،غلام محمد،بسمہ اﷲ شہزاد،فدا حسین،پروین بی بی ودیگر کا کہنا تھا۔۔۔

گزشتہ ن لیگ کی حکومت میں سابق وزیر اعلی ٰپنجاب میاں شہباز شریف نے جناح آبادی سکیم کے تحت 3 سو مستحق گھرانوں میں الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کئے تھے ، جس کے مالکانہ حقوق کے لئے علاقہ مکین دفاتر میں خوار ہوکر رہ گئے اور انہیں مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اعلی حکام کو بھی اس بارے کئی بار تحریری درخواستیں دیں، لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا وزیر اعلی مریم نواز سے اپیل ہے کہ نوٹس لے کر ہمارا حق ہمیں دلوائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں