سینٹری ورکرز تنخواہوں سے محروم ، ستھرا پنجاب پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تنخواہیں نہ ملنے پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے دیہی علاقوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے شروع کیا جانے والا ستھرا پنجاب پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبہ بھر کے دیہی علاقوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے ضلع کونسلوں کو پانچ پانچ سینٹری ورکر ہر یونین کونسل میں بھرتی کرنے اور دیگر مشینری فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، جس پر یونین کو نسلوں نے اپنے اپنے حلقوں میں سینٹری ورکر بھرتی کر کے کام شروع کرا دیا دو ماہ سے زائدعرصہ گزرنے کے بعد بھی ضلع کونسل کی جانب سے ان ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ کے لیے فنڈ جاری نہ ہونے کے باعث ان ملازمین کو تا حال تنخواہ نہ مل سکی ہے ،جس وجہ سے یہ ملازمین مایوسی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں، اس وجہ سے ستھرا پنجاب پروگرام کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، ضلع کونسل کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ان ملازمین کے بینک اکاؤنٹ اوپن کراتے ہی ادائیگی کے لئے چیک جاری کر دیئے جائیں گے ۔