گندم کی فصل کی بیجا ئی کے انتظامات کا جائزہ اجلاس کا انعقاد
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ کی زیر صدارت گندم کی فصل کی بیجا ئی کے انتظامات کا جائزہ اجلاس۔
ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع ملک غلا م حر‘ایکسئن ایریگیشن میانوالی ڈویژن اسد شفیق ، ایکسئن فیسکو اکرام اﷲ خان ، صدر کسان اتحا د حاجی عبدالقادر کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی ڈی زراعت توسیع نے ڈپٹی کمشنر کو گندم کی بیجائی کی مو جودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ صدر کسان اتحاد حاجی عبدالقادر خان نے ٹربائین کے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے منقطع بجلی کے کنکشن کو بجلی کے بلوں کی اقساط میں ادائیگی سے مشروط کر کے بجلی کے کنکشن بحال کر نے کا مطالبہ پیش کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ایکسئن اریگیشن کو ہدایت کی کہ گندم کی بیجائی کے دوران کسانوں کو نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ انہوں نے ایکسئن فیسکو کو ہدایت کی کہ کسان وفد کے ساتھ میٹنگ کر کے ان کے ٹربائن کے بجلی کے بلوں کی اقساط کرکے بجلی کے کنکشن بحال کئے جائیں تا کہ کسان حضرات اپنی گندم کی کاشت کو بروقت یقینی بنا سکیں ۔