سیاسی جماعتیں مہنگائی کو بھول دیگر معاملات میں الجھی ہوئی ہیں ، رشید احمد ربانی

سیاسی جماعتیں مہنگائی کو بھول  دیگر معاملات میں الجھی ہوئی  ہیں ، رشید احمد ربانی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جمعیت علمائے اسلام ضلع خوشاب کے سابق امیر حکیم رشید احمد ربانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مہنگائی جیسے اہم ترین ایشو کو ۔

بھول دیگر معاملات میں الجھی ہوئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں عوامی مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات اور سیاسی مستقبل عزیز ہے ، جے یو آئی قومی اور صوبائی ایوانوں میں عوام کی آواز بن کے ان کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی ، اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم مہنگائی کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے اور کم آمدنی والے متوسط طبقہ کے افراد کیلئے اپنے بچوں کا پیٹ پالنا دشوار ہو چکا ہے ۔،موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ سیاسی اکابرین خالصتاً عوامی سوچ کے تحت اپنا کردار ادا کریں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں