مقدمہ قتل کا فیصلہ ‘بیوی کے قاتل کو سزائے موت‘جرمانہ
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد نے تھانہ سٹی جوہر آباد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے موضع بوڑانہ کے رہائشی ملزمجرم احمد نواز کو ۔
جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ، 2لاکھ روپے معاوضہ اورایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا گیا ، احمدنوازولد محمد خان سپرا چک 50ایم بی مقیم تھا اور اس نے29مارچ2024کواپنی شریک حیات کو موت کی نیند سلا دیا تھا،سٹی پولیس جوہر آباد نے ملزم کیخلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان سیشن کورٹ میں پیش کیا تھا،فاضل عدالت نے مقدمہ کی تفصیلی سماعت کے بعد احمد نواز کو قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزا کا حکم سنایا۔