ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کا پولیس خدمت مرکز عیسیٰ خیل کادورہ
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی مہر ناصر محمود کا پولیس خدمت مرکز عیسیٰ خیل کادورہ۔ انھون نے مرکز پر موجود شہریوں سے سروس کے بارے دریافت کیا۔
ٹریفک سٹاف سے مسائل پوچھے اور ہدایت کی کہ کسی بھی شہری کو شکا یت کا موقع نہ دیں۔میرٹ پر لائسنس بنائیں اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔اپنا رو یہ بہتر رکھیں اور حاضر رہیں۔