ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی  زیر صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لو ن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈسروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس۔

 ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر سولجربورڈ لیفٹیننٹ کر نل ریٹائرڈ عامر حیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلا وت کلا م پاک اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا سے کیا گیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سولجر بورڈ نے اجلاس سے متعلق ایجنڈا پیش کیا اور بتایا کہ ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کے قیام کا بنیادی مقصد تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ سولجر ز اور ان کے لواحقین کی فلا حی وبہبود کیلئے اقدامات بر ؤئے کار لا نا اور ان کے مسائل کو حل کر نا ہے ۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ مسلح افواج کے ریٹائرڈ ملا زمین اور ان کے لواحقین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں