تعلیمی ادارے بند ہو تے ہی فاروقہ،گردونواح میں سموگ کم
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )تعلیمی ادارے بند ہو تے ہی فاروقہ اور گردونواح میں سموگ کی شدت میں نمایاں کمی سورج نے اپنا مکھڑا دکھا دیا۔۔۔
شہریوں نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے حاجی زاہد حسین نے کہا کہ جب بھی دھند یا سموگ کے علاوہ کسی سیاسی جماعت کا جلسہ ،دھرنا ہو تو سب سے پہلے تعلیمی ادارے بند کر دئے جاتے ہیں عدنان تحسین نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تعلیمی ادارے ہی زہریلی گیس چھوڑتے ہیں اس لئے انھیں سب سے پہلے بند کیا جاتا ہے قاسم اقبال نے کہا کہ مریم نواز سمیت وزرا اور بیورو کریسی عوام کو سموگ کے رحم کرم پر چھوڑ کر کر کے بیرون ملک چلے گئے ہیں جو پنجاب کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے علی رضا خان نے کہا کہ زہریلی گیس چھوڑنے والے کارخانوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بندکرنے کی بجائے تعلیمی اداروں کو بند کر کے والدین اور بچوں کے ساتھ ظلم کیا گیا مذکورہ بالا افراد نے فوری سکول کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔