محلہ نقشبندی سول ہسپتال روڈ سیوریج پانی سے جوہڑ بن گیا
کندیاں(نمائندہ دنیا ) ببلی چوک محلہ نقشبندی سول ہسپتال روڈ سیوریج کے پانی نے گلی کو جوہڑ میں تبدیل کردیا شہریوں کا گلی سے گزرنا محال ہوگیا۔۔۔
تفصیلات کیمطابق ببلی چوک محلہ نقشبندی سول اسپتال روڈ کی سیوریج بند ہونے سے مزکورہ گلی جوہڑ کامنظر پیش کرنے لگ لگا ہے اہل محلہ اور گلی سے گزرنے والے رہگیروں کا اس شاہراہ پر سفر کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا اہل محلہ کا کہنا ہے کہ میونسپل انتظامیہ کو سیوریج لا ئن کی بندش کی شکایات درج کرا ئیں لیکن انتظامیہ نے مسئلہ حل کرانے پر توجہ نہیں دی ۔