شہر بھر میں برائلر مرغی کا گوشت بیچنے والوں کی چاندی ہو گئی
کندیاں(نمائندہ دنیا ) شہر بھر میں برائلر مرغی کا گوشت بیچنے والوں کی چاندی ہو گئی ، دوکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کرنا معمول بنالیا۔۔۔
شہریوں کا کمشنر سرگودھا سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق کندیاں شہر اور اسکے مضافات میں برائلر مرغی کا گوشت بیچنے والے دکانداروں نے ات مچادی کر رکھ دی ہے جہاں گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ لسٹ سے ہٹ کر 100 سے 150روپے فی کلو کے حساب سے زائد ریٹ پر فروخت کیا جارہا ہے ساری صورتحال پر انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف شہریوں کاکوی پرسان حال نہیں کندیاں کے شہریوں نے کمشنر سرگودھا سے برائلر مرغی کا گوشت سرکاری پرائس لسٹ سے ز ائد نرخ پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروا ئی کامطالبہ کیا ہے ۔