ایک ہزار 54مقدمات بھی درج کرلیں عمران کو جھکا نہیں سکتے ،شفقت اعوان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ملک شفقت عباس اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں 54بے بنیاد جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں 47فارم والے اگر ایک ہزار 54مقدمات بھی درج کرلیں۔۔۔
عمران خان کو جھکا نہیں سکیں گے عمران خان پر مقدمات کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی ہے ایک وقت میں ایک بندہ 54مقامات پر کیسے موجود ہوسکتا ہے جس سے حکومت کے جھوٹے ہونے کی گواہی ملتی ہے ، حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں ہے 15نومبر کو یہ عوام پر پٹرول بم گرانے جارہے ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا لیوی ٹیکس بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول مصنوعات پر 70روپے کیا جارہا ہے اور سیلز ٹیکس لگانے کی بھی تیاریاں مکمل ہیں اس حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔