پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی کیلئے کام کیا ،متین قریشی

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک  میں آئین و قانون کی  بالا دستی کیلئے کام کیا ،متین قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں نے کام کا آغاز کرکے ملک میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔۔۔

 پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی کیلئے کام کیا ہے اور یہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی تھی،جلد انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی یہ ایک اچھا اقدام ہے اور اس اقدام سے یقیناً پاکستان میں عدالتوں پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی، پیپلز پارٹی کی حکومت نے پہلے بھی ملک کو متفقہ آئین دیا اور اب بھی آئینی ترمیم کرکے عوامی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں