پھلوں،سبزیوں کے نرخوں کا تعین کمیشن مافیا کے رحم وکرم پر

 پھلوں،سبزیوں کے نرخوں کا تعین کمیشن مافیا کے رحم وکرم پر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری کامرس انڈسٹری اینڈ انویسٹمنٹ پنجاب کی طرف سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرگودھا ریجن کے ضلعی سربراہان کو صورتحال سے کہا گیا ہے۔۔۔

 کہ نیلامیوں کے وقت ایگریکلچر سمیت دیگر متعلقہ افسران کی عدم شرکت کے باعث قیمتوں کا تعین مکمل طور پر کمیشن مافیا کے رحم کرم پرہے ،بالخصوص پھلوں اور سبزیوں کے نرخ من مرضی کے رکھے جاتے ہیں اور سرکاری افسران سے انہی نرخوں کی تصدیق کروا لی جاتی ہے ،ذرائع کے مطابق حالیہ مانیٹرنگ رپورٹ میں حساس ادارے کی طرف سے اس امر کی نشاندہی کی گئی جس کی بناء پر ذمہ دار افسران سے باز پرس کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں