کیری ڈبے کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار 2 بھائی زخمی ہو گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تیز رفتار کیری ڈبہ کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار دو بھائی زخمی ہو گئے۔۔۔
حادثہ 125شمالی کے قریب پیش آیا، زخمیوں کے نام عاقب اور ثاقب بتائے جاتے ہیں جنہیں ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے کیری ڈبہ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔