پولیس ایمرجنسی پر جھوٹی اطلاعات دینے والے 2افراد گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس ایمرجنسی پر جھوٹی اطلاعات دینے والے دو اشخاص دھر لئے گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ موضع اوپی سے ذوالفقار،للیانی سے منیر احمد نے پولیس ایمرجنسی 15پر ڈکیتی کی وارداتوں کی اطلاعات دیں جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، جانچ پڑتال کرنے پر دونوں اطلاعات جھوٹی نکلی جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔